اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب کی غاصب اسرائیل کے ساتھ صف بندی پر حماس کا ردعمل

حماس نے سعودی عرب کی جانب سے غاصب اسرائیلی پروازوں کے لئے اپنی حدود کھولنے کے اقدام پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۷۷
تاریخ اشاعت: 20:01 - July 17, 2022

سعودی عرب کی غاصب اسرائیل کے ساتھ صف بندی پر حماس کا ردعملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے سعودی عرب کی جانب سے غاصب اسرائیلی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کھولنے کے فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور اعلان کیا: ہمیں سعودی عرب کے غاصب اسرائیلی پروازاں کے لئے اپنی فضائی حدود کھولنے کے فیصلے پر شدید افسوس ہے۔

حماس کی جانب سے اس نکتے پر زور دیا گیا کہ سعودی عرب کا یہ اقدام فلسطین اور اسلامی امہ کے خلاف مخاصمانہ اقدامات جاری رکھنے کا سبب بنے گا۔ 

اعلان میں مزید کہا گیاکہ اسرائیلی پروازوں کے لئے سعودی عرب کی فضائی حدود کا کھلنا غاصب صہیونیوں کو انعام دینے کے مترادف ہے۔

حماس نے کہاکہ ہم اسلامی امہ کے دشمن کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور اس سے نزدیکی کے اقدام پر ایک مرتبہ پھر اپنی مخالفت کا اعلان کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں