کرملین کے ترجمان:

ایران سے تعلقات کی طویل تاریخ اور روشن مستقبل ہے

کرملین محل کے ترجمان "دیمیتری پسکوف" نے ایران سے باہمی تعلقات کی طویل تاریخ اور روشن مستقبل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے مفادات میں ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5680
تاریخ اشاعت: 20 July 2022 - 00:20 - 12October 2643

ایران سے تعلقات کی طویل تاریخ اور روشن مستقبل ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کے مطابق، کرملین محل کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے ایران کے رابطے مسلسل تھے اور یہ ان کے ملک کی خارجہ پالیسی کا طویل راستہ ہے۔

انہوں نے روسی چینل ون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایران سے تعاون کی نوعیت مسلسل ہے اور یہ روس کی خارجہ پالیسی کا طویل راستہ ہے۔ ہم نے بہت سے عرصوں سے ایران سے اقتصادی تعاون کا تعاقب کیا ہے اور ان تعلقات کی طویل تاریخ اور مضبوط بنیان ہے۔

پسکوف نے روس سے ایران کے طویل المدتی تعلقات کی تاریخ پر روشنی ڈالنے کیلئے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے منصوبے پر دونوں ممالک کے تعاون کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعان مستقبل پر مرکوز ہے۔ پسکوف نے ایران سے باہمی تعلقات کی طویل تاریخ اور روشن مستقبل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے مفادات میں ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً