شام کے وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے، امیر عبداللہیان سے ملاقات
مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کچھ ہی دیر پہلے تہران پہنچ گئے ہیں،جہاں انھوں نے ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزير خارجہ نے شام کے وزير خارجہ کا ایرانی وزارت خارجہ کی عمارت میں استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کے درمیان مشترکہ نشست کچھ دیر پہلے ایرانی دارالحکومت تہران میں شروع ہوئی ہے۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
