اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مراکش میں غاصب صہیونی چیرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی کے دورے کے خلاف پارلمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مراکش کے دار الخلافہ رباط کے سینکڑوں شہریوں نے غاصب صہیونی حکومت کے چیرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی کے دورہ مراکش کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور مذمت کی۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۸۹
تاریخ اشاعت: 18:50 - July 20, 2022

مراکش میں غاصب صہیونی چیرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی کے دورے کے خلاف پارلمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مراکش کے دار الخلافہ رباط کے سینکڑوں شہریوں نے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے افراد کے ہمراہ غاصب صہیونی حکومت کے چیرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی کے دورہ مراکش کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور مذمت کی۔

یہ وسیع مظاہرات رباط میں مراکش کی پارلمنٹ کے سامنے کئے گئے اور مظاہرات کا اہتمام اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی مخالف نیشنل ایکشن فار فلسطین نامی این جی او کی جانب سے کیا گیا تھا۔
مراکشی عوام نے غاصب اسرائیلی اعلی عسکری اہلکار اور تعلقات کی بحالی کے خلاف نعرے لگائے۔ ان نعروں میں «اے لعین صہیونی؛ فلسطین ہماری آنکھوں کا نور ہے» یا «صہیونی صبر کرو، فلسطین نے تمہاری قبر کھودی ہوئی ہے» جیسے نعرے شامل تھے۔ 

صہیونی ذرائع کے مطابق حالیہ دورہ رباط کسی بھی اعلی صہیونی عسکری اہکار کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ رسمی اور تین دن پر مشتمل ہوگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں