16 October 2024

پاکستان کا ایران میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس

حکومت پاکستان نے برادر ہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ ایران میں شدید بارشوں کے بعد حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر ایرانی حکومت اور عوام سے افسوس کا اظہار کیا ہے.
خبر کا کوڈ: ۵۷۰۳
تاریخ اشاعت: 16:38 - July 24, 2022

پاکستان کا ایران میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صوبے فارس میں حالیہ آنے والے سیلاب میں کئی ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

 عاصم افتخار نے آج بروز ہفتہ کو ایک بیان میں ایرانی صوبے فارس کے حالیہ سیلاب کے مالی نقصانات اور کئی ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کردیا۔

انہوں نے اس المناک حادثے پر برادر ملک ایران کے حکومت اور عوام کو تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ صوبے فارس کی ہلال احمر تنظیم کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ دریائے استہبان کے بستر میں آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 2 لاپتہ ہوگئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز مطابق 22 جولائی کو صوبے فارس کے شہر استہبان میں شدید بارشوں کی وجہ سے رودبال ندی کا بہاؤ اور اس کے بعد سیلاب آگیا۔ سیلاب کا مقام مشرقی فارس میں  ہے؛ استہبان شہر شیراز سے 174 کلومیٹر سے دور کے مشرق میں واقع ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں