مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کل بروز جمعرات صوبہ ہمدان کا دورہ کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق اس سفر میں بعض وزراء بھی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی ہمراہی کریں گے۔
صوبہ ہمدان کے گورنر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی صوبہ ہمدان کے دورے کے دوران عوام کے مختلف طبقات اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے۔
صدر رئیسی صوبہ کی انتظامیہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور صوبہ میں جاری ترقیاتی امور کا جائزہ لیں گے۔