16 October 2024

قسام برگیڈ نے دو صہیونی قیدی فوجیوں کی تصاویر منتشر کردیں

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام برگیڈ نے صہیونی آبادی کے ایک تصویر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارے حکام قیدیوں کے بارے میں تم سے جھوٹ بولتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۴۱
تاریخ اشاعت: 18:57 - August 01, 2022

قسام برگیڈ نے دو صہیونی قیدی فوجیوں کی تصاویر منتشر کردیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قسام برگیڈ نے اتوار کے روز غزہ میں قیدی بنائے گئے دو صہیونی فوجیوں ہدیر گولڈن اور شائول ﺍیرون کی تصویر شائع کی۔

یہ تصویر صہیونی آبادی کو مخاطب بناتے ہوئے «تمہاری حکومت جھوٹ بولتی ہے» کے عنوان کے ساتھ شائع کی گئی تاکہ انہیں بتایا جاسکے کہ صہیونی حکام اپنے باشندوں کو غزہ میں قید کئے گئے فوجیوں کے معاملے میں جھوٹ بولتے ہیں اور انہیں دھوکہ دے رہے ہیں۔

قسام برگیڈ نے ایسے حالات میں اس تصویر کو شائع کیا ہے کہ جب عنقریب اس برگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ اس سلسلے میں ٹویٹر پر اپنا موقف پیش کرنے والے ہیں۔ 

قابل ذکر ہے کہ اس وقت غزہ میں چار صہیونی فوجی حماس کے قبضے میں ہیں کہ حالیہ جنگوں اور غزہ پر صہیونیوں کی چڑھائی کے دوران قید کئے گئے تھے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں