مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ بوسنیہ ہرزہ گووینہ کے اختتام پر ایک ٹوئٹ میں تہران اور سرائیوو کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے کا عزم ظاہر کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے بوسنیہ کے حکام کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کے اعلی سیاسی حکام کا کہنا ہے کہ بوسینہ ہرزہ گووینہ کے عوام، ایران کی دیرنیہ حمایت اور امداد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بلقان کے چار ملکوں صربیہ، بلغاریہ، کرویشیا اور بوسنیہ ہرزہ گووینہ کے دورے کے آخری مرحلے میں جمعرات کے روز سرائیوو پہنچے تھے۔
پیغام کا اختتام/