متحدہ عرب امارات کی جانب سے کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور اور فیصلہ کُن جواب دیا جائے گا، خاتم‌الانبیاء سینٹرل کمانڈ

خاتم‌الانبیاء سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے ایران کی مسلح افواج کی جانب سے امارات کے خلاف کسی بھی میزائل یا ڈرون کارروائی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امارات کی سرزمین سے ایران کے جزائر، بندرگاہوں یا ساحلی علاقوں کے خلاف کسی بھی قسم کا اقدام ہوا تو اس کا بھرپور اور پشیمان کُن جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 5854
تاریخ اشاعت: 06 May 2026 - 19:15 - 28July 2647

دفاعی و سکیورٹی گروپ، دفاع پریس کے مطابق خاتم‌الانبیاء سینٹرل کمانڈ کے ترجمان  ابراہیم ذوالفقاری نے امارات کے حکام کے حالیہ دعووں پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یے کہ

"اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے حالیہ دنوں میں امارات کے خلاف کسی قسم کی میزائل یا ڈرون کارروائی انجام نہیں دی اور اگر ایسی کوئی کارروائی کی جاتی تو ہم اسے واضح اور دوٹوک انداز میں اعلان کرتے؛ لہٰذا اس ملک کی وزارتِ دفاع کی رپورٹ مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے آپ کی سرزمین کو امریکی اور صیہونی اڈوں اور ان کی فوجی موجودگی کا مرکز نہیں بننا چاہیے اور نہ ہی آپ کو عالمِ اسلام کے ساتھ خیانت کرنی چاہیے۔

خاتم‌الانبیاء سینٹرل کمانڈ

آپ کو امریکیوں اور صیہونیوں کے جال میں نہیں پھنسنا چاہیے اور ان کے ساتھ تعاون کی بجائے مسلمانوں کے خلاف میڈیا جنگ، بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج امارات، امریکہ اور صیہونی عناصر کے اہم اڈوں میں تبدیل ہو چکا ہے جو خطے میں عدم استحکام کے بنیادی عناصر ہیں اور بڑی تعداد میں ان کی افواج اور ان کے ساز و سامان وہاں تعینات ہیں۔

پروپیگنڈا، الزام تراشی اور مظلومیت کا ڈھونگ رچانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور نہ ہی عالمی فضا کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔ اب تک ہم نے آپ کی جانب سے عالم اسلام کے ساتھ دشمنی کی حمایت اور ایران مخالف اقدامات پر صبر کیا ہے جو صرف وہاں مقیم مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے تحفظ کے پیش نظر تھا۔

ہم واضح انتباہ دیتے ہیں کہ اگر امارات کی سرزمین سے ہمارے جزائر، بندرگاہوں یا ساحلی علاقوں کے خلاف کوئی بھی کارروائی کی گئی تو اس کا نہایت سخت اور پشیمان کر دینے والا جواب دیا جائے گا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً