نئے عالمی نظم کے قواعد اب امریکہ محور نہیں رہے، میجر جنرل رضائی

آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کے دوران آئی آر جی سی کے کمانڈر رہنے والے میجر جنرل رضائی نے کہا ہے کہ نیا عالمی نظام تیزی سے ایسے قواعد مرتب کر رہا ہے جو اب امریکہ محور نہیں رہے۔
خبر کا کوڈ: 5887
تاریخ اشاعت: 18 May 2026 - 07:36 - 09August 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے مطابق، آئی آر جی سی کے سابق کمانڈر، رہبرِ معظم انقلاب کے عسکری مشیر اور آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کے دوران آئی آر جی سی کے سربراہ رہنے والے میجر جنرل «محسن رضائی» نے سماجی کمیونیکیشن کی ایک ویب سائٹ پر اپنے ذاتی صفحے پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا:

امریکی صدر طاقتور حاکم کے طور پر نہیں بلکہ ایران کے خلاف جنگ میں ناکامی کے بھاری سائے تلے بیجنگ پہنچا اور وہیں سے واپس لوٹا۔

میجر جنرل رضائی

آئی آر جی سی کے سابق کمانڈر نے مزید کہا جب وہ اپنے خودساختہ بحران پر قابو پانے کے لیے چین کے اثر و رسوخ کی طرف دیکھنے پر مجبور ہو، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ نیا عالمی نظم، تیزی کے ساتھ ایسے اصول و ضوابط تشکیل دے رہا ہے جو اب امریکی محوریت پر قائم نہیں رہے ۔

ٹیگس: امریکہ ، چین
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً