نئے عالمی نظم کے قواعد اب امریکہ محور نہیں رہے، میجر جنرل رضائی
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے مطابق، آئی آر جی سی کے سابق کمانڈر، رہبرِ معظم انقلاب کے عسکری مشیر اور آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کے دوران آئی آر جی سی کے سربراہ رہنے والے میجر جنرل «محسن رضائی» نے سماجی کمیونیکیشن کی ایک ویب سائٹ پر اپنے ذاتی صفحے پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا:
“امریکی صدر طاقتور حاکم کے طور پر نہیں بلکہ ایران کے خلاف جنگ میں ناکامی کے بھاری سائے تلے بیجنگ پہنچا اور وہیں سے واپس لوٹا”۔

آئی آر جی سی کے سابق کمانڈر نے مزید کہا “جب وہ اپنے خودساختہ بحران پر قابو پانے کے لیے چین کے اثر و رسوخ کی طرف دیکھنے پر مجبور ہو، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ نیا عالمی نظم، تیزی کے ساتھ ایسے اصول و ضوابط تشکیل دے رہا ہے جو اب امریکی محوریت پر قائم نہیں رہے” ۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
