خاتم‌الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر کی امریکی اور صیہونی دشمن کو وارننگ۔

میجر جنرل عبداللہی نے امریکی اور صیہونی دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج، سرزمینِ ایران اور اس کی سربلند قوم کے خلاف دشمن کی کسی بھی نئی جارحیت اور حملے کا فوری، فیصلہ کُن، طاقتور اور وسیع جواب دیں گی۔
خبر کا کوڈ: 5893
تاریخ اشاعت: 20 May 2026 - 07:23 - 11August 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے مطابق، خاتم‌الانبیاء (ص) مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل «علی عبداللهی» نے ایران کے خلاف کسی بھی معاندانہ اقدام کے حوالے سے امریکہ اور صیہونی حکومت کو ایک پیغام جاری کرتے ہوئے سخت خبردار کیا ہے۔

میجر جنرل عبداللہی

اس پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو اعلان کرتے ہیں کہ وہ دوبارہ کسی اسٹریٹجک غلطی اور اپنے کسی غلط اندازے کا ارتکاب نہ کریں۔

انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار، زیادہ طاقتور اور ٹریگرز پر انگلی جمائے ہوئے ہیں اور دشمنانِ وطن اور ملت کی جانب سے کسی بھی نئی جارحیت یا دست درازی کا فوری، فیصلہ کُن، بھرپور اور وسیع پیمانے پر جواب دیا جائے گا۔

امریکی اور صیہونی دشمن اس سے پہلے بھی ایران کی بہادر قوم اور اس کی طاقتور مسلح افواج کو بارہا آزما چکے ہیں۔

ہم نے الٰہی عزم و ارادے کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ ہم اپنی طاقت اور اقتدار کو میدانِ عمل میں دشمن کے سامنے ظاہر کرتے ہیں اور اگر ہمارے دشمنوں کی جانب سے دوبارہ کوئی غلطی سرزد ہوئی تو ہم ’’جنگِ رمضان‘‘ سے کہیں زیادہ طاقت اور صلاحیت کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔ ہم پوری طاقت کے ساتھ ایرانی قوم کے حقوق کا دفاع کریں گے اور ہر جارح کا ہاتھ کاٹ دیں گے۔

میجر جنرل پائلٹ علی عبداللهی

کمانڈر، خاتم‌الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً