آئی آر جی سی کا امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے مرکز پر میزائل اور ڈرون حملہ
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے مطابق، آئی آر جی سی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے مرکز کو آئی آر جی سی کی فضائیہ اور خلائیہ فورس کے میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اعلامیے کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ القاصم الجبارین
فَمَنِ اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ
گزشتہ شب کے آخری پہر متجاوز امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر پر فضائی ہتھیار سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ٹینکر کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔
اس جارحیت اور آبنائے ہرمز کے ضوابط کی خلاف ورزی کے جواب میں امریکی-صیہونی دشمن سے متعلق "پانایا" نامی جہاز کو آئی آر جی سی کی بحریہ کے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
امریکی دشمن نے ایک اور جارحیت کرتے ہوئے جزیرہ قشم کے جنوبی علاقے میں آئی آر جی سی کے ایک مواصلاتی ٹاور کو فضائی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس حملے کے جواب میں خطے کے ایک ملک میں موجود ان کے فضائی اور ہیلی کاپٹر اڈے کے ساتھ ساتھ امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے مرکز پر بھی آئی آر جی سی کی فضائیہ اور خلائیہ فورس نے میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا:
“ہم پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہمارا جواب مختلف اور زیادہ شدید ہوگا اور ہم نے اسی کے مطابق کارروائی کی ہے۔ امید ہے کہ یہ جوابی اقدامات عبرت کا باعث بنیں گے”۔
اعلامیے کے آخر میں دوبارہ تاکید کی گئی:
“ہم ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی قیمت، متجاوز امریکی فوج کو سخت صورت میں ادا کرنا پڑے گی”۔
وَما النَّصرُ إِلّا مِن عِندِ اللّٰهِ العَزيزِ الحَكيم
