قائدِ امت کی شہادت ہمارے راستے کو روشن اور واضح کرتی ہے، جنرل قاآنی
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل «اسماعیل قاآنی» نے انقلاب اسلامی کے شہید رہبر کے جسدِ مطہر کی الوداعی تقریب کے موقع پر کہا: "جس امام نے پوری زندگی مخلصانہ مجاہدت اور جدوجہد میں گزاری ہو، اس کا حسنِ انجام بھی ایسا ہی ہونا چاہیے اور ان کی شہادت درحقیقت حسنِ انجام کی علامت ہے”۔

جنرل قاآنی نے امامِ شہید کے جسدِ مطہر پر نمازِ جنازہ ادا کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے اسے ناقابلِ یقین قرار دیا اور مزید کہا: "ہم اللہ تبارک و تعالیٰ کی مقرر کردہ تقدیر کے پابند ہیں اور ہمیں اس کی رضا پر راضی رہنا چاہیے”۔
سپاہ کی قدس فورس کے کمانڈر نے مزید کہا: "دوسری جانب جب ہم اس موضوع پر غور کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ جس امام نے پوری عمر مخلصانہ اور مجاہدانہ جدوجہد کی، اس کا انجام اس طرح ہونا ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ جب ہمارا رہبر شہید ہوتا ہے تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ ہمیں بھی اسی راستے کی پیروی کرنی چاہیے”۔
