آبنائے ہرمز کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے مطابق حضرت خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر نے ایک اعلامیے میں امریکہ کی جانب سے دوبارہ کیے گئے حملے پر ایران کی مسلح افواج کی جانب سے بھرپور جواب اور آبنائے ہرمز کے انتظامی امور میں ایران کے اختیار پر زور دیا ہے۔

خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر: آبنائے ہرمز کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
اعلامیے میں کہا گیا ہے:
"امتِ اسلامی کے شہید قائد کی تشییع اور آخری رخصت میں عوام کی بے مثال اور تاریخ ساز شرکت نے عالمی طاغوت اور مجرم امریکہ کو ایک ذلت آمیز شکست سے دوچار کر دیا۔
امریکی دہشت گرد فوج نے اپنی کسی بھی ذمہ داری کی پاسداری کیے بغیر، ایسے وقت میں جب مسلمانوں اور دنیا کے حریت پسند انسانوں کے شہید رہبر کا پاک جسد عراق کے حکّام اور غیور عوام کی میزبانی میں موجود تھا، کھلی جارحیت کرتے ہوئے ہمارے عزیز وطن ایران کے جنوبی علاقوں کے بعض مقامات کو نشانہ بنایا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج امریکہ کی اس جارحیت اور دہشت گردانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گی اور کسی بھی صورت امریکہ کو آبنائے ہرمز کے معاملات یا اس کے انتظام میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گی۔
ایک مرتبہ پھر اعلان کیا جاتا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں اور تیل بردار بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لیے واحد محفوظ راستہ وہی ہے جس کا تعین اسلامی جمہوریہ ایران کرے گا”۔
