ہم صیہونی حکومت کے خلاف بری جنگ کے لیے تیار ہیں / تحریک انصار اللہ جدید ترین عسکری وسائل اور ساز و سامان سے لیس ہے، نصرالدین عامر
دفاعی اور بین الاقوامی امور کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے میڈیا ڈپٹی نصرالدین عامر نے اسلامی انقلاب اور دفاعِ مقدس کے قومی میوزیم کے دورے کے موقع پر دفاع پریس سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے امریکی۔صیہونی دشمن کے خلاف کیے گئے میزائل حملوں پر کہا:
"اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے امریکی۔صیہونی دشمن کو نہایت کاری ضربیں لگائی ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا:
"ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے میزائل حملوں پر بے حد خوش ہوئے اور ان کی کارکردگی نے ہمیں حیران کر دیا”۔
نصرالدین عامر نے تاکید کرتے ہوئے کہا:
"اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے انتہائی مؤثر عسکری (میزائل) کارروائیاں انجام دیں، جن میں سے بعض پہلی مرتبہ خطے میں انجام دی گئیں”۔
تحریک انصار اللہ کے میڈیا ڈپٹی نے ایک اور سوال کے جواب میں، جس میں انصار اللہ اور صیہونی فوج کے درمیان ممکنہ بری جنگ کے بارے میں پوچھا گیا تھا، کہا:
"صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بے شمار جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور فلسطین پر قابض ہے لہٰذا اس دشمن کے خلاف جنگ کرنا ضروری ہے”۔
انہوں نے مزید کہا:
"اگر بری جنگ کے لیے حالات سازگار ہوئے تو ہم صیہونی فوج کے خلاف بری معرکے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں”۔
تحریک انصار اللہ کے میڈیا ڈپٹی نے امریکی۔صیہونی دشمن کے خلاف آئندہ ممکنہ جنگوں کے لیے تحریک کی عسکری تیاریوں کے بارے میں بھی کہا:
"آج تحریک انصار اللہ کے پاس نہایت اعلیٰ درجے کا عسکری ساز و سامان اور وسائل موجود ہیں اور اگر امریکی۔صیہونی دشمن یمن کی عوام کے خلاف دوبارہ جنگ مسلط کرے تو انہیں تحریک انصار اللہ کی جانب سے انتہائی سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا”۔
