اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث

جماعت اسلامی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۰۵
تاریخ اشاعت: 11:26 - March 04, 2018

امریکہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوثمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر غیر مسلم طاقتیں پورے عالم اسلام میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام شیعہ سنی کی تفریق سے بالاتر ہوکر اسلام دشمن قوتوں کی غلامی چھوڑے اور متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ نظام مصطفٰی (ص) کے نفاذ میں ہی ہمارے مسائل کا حل ہے، انشاءاللہ دینی جماعتیں، علمائے کرام اور دین کی بنیاد پر آئینی سیاسی جمہوری پارلیمانی جدوجہد کرنیوالی پارٹیاں جمہوری عمل میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ 

جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کی سیاست کا سورج غروب ہو چکا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں