16 October 2024

امارات کے ارب پتی شہری کا اسرائيل کے ساتھ صلح کرنے کا بے شرمانہ مطالبہ

متحدہ عرب امارات کے ایک ارب پتی شہری نے عرب ممالک سے اسرائيل کے ساتھ صلح کرنے کا بے شرمانہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل ایک حقیقت ہے اور عرب ممالک کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۶۱۹
تاریخ اشاعت: 23:38 - March 04, 2018

امارات کے ارب پتی شہری کا اسرائيل کے ساتھ صلح کرنے کا بے شرمانہ مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایک ارب پتی شہری نے عرب ممالک سے اسرائيل کے ساتھ صلح کرنے کا بے شرمانہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل ایک حقیقت ہے اور عرب ممالک کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے۔

اماراتی ارب پتی نے کہا ہے کہ ہمیں اسرائیل کی تقریبات میں شرکت اور اس کی کھیلوں میں شرکت کے سلسلے میں رکاوٹ ایجاد نہیں کرنی چاہیے۔ اس نے کہا کہ عرب اگر صلح چاہتے ہیں تو انھیں تعصب پر مبنی درخواستوں کو نظر انداز کرنا چاہیے اور عقلمندانہ فکر کرنی چاہیے ۔

اسرائيل ایک حقیقت ہے اور عرب ممالک کو چآہیے کہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کرلیں۔ الحبتور ابو ظہبی کے امیر کے بہت قریبی معتمد اور مؤثر شخصیت ہیں ۔جبکہ عرب ممالک کے اسرائيل کے ساتھ آشکارا اور پنہاں تعلقات کا سلسلہ جاری ہے۔ شام کے علاوہ اکثر عرب ممالک اسرائيل کے حامی اور طرفدار ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں