آبنائے ہرمز میں امریکی دہشت گرد فوج کے دوسرے ریموس ۶۰۰ آبدوز ڈرون پر قبضہ
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ایک اعلامیے میں آبنائے ہرمز میں امریکی دہشت گرد فوج کے دوسرے دور سے کنٹرول کیے جانے والے آبدوز پر قبضہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔

اعلامیے کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
﴿وَأُخْرَىٰ لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا قَدْ أَحَاطَ اللَّهُ بِهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا﴾
’’اور [غنیمتوں اور فتوحات] میں کچھ اور بھی ہیں جن پر تم ابھی قابو نہیں پا سکے، یقیناً اللہ نے ان کا احاطہ کر رکھا ہے [اور وہ آسانی سے انہیں تمہاری دسترس میں لا سکتا ہے]؛ اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘
(سورۂ فتح، آیت ۲۱)
سپاہ کی بحریہ کے مجاہدین نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے ایک مربوط اور پیچیدہ کارروائی کے دوران، انٹیلیجنس نگرانی اور الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، امریکی دہشت گرد فوج کے ایک جدید آبدوز ڈرون کو جال میں پھنسا لیا جو آبنائے ہرمز میں جاسوسی کے مقصد سے سرگرم تھا۔
یہ آبدوز ڈرون جدید اور سمارٹ زیرِ آب سسٹمز میں سے ایک Remus 600 قسم کا تھا جسے سپاہ کی بحریہ کے مجاہدین نے جنگی مالِ غنیمت کے طور پر قبضے میں لے لیا ہے اور اب یہ اس فورس کے ماہرین کے پاس ہے تا کہ اس سے متعلق معلومات اور ڈیٹا کو حاصل کیا جا سکے۔
سپاہ کی بحریہ نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور آبنائے ہرمز میں خطرناک سرگرمیوں اور غیر مجاز راستوں سے آمد و رفت کے خلاف ہم پوری طاقت کے ساتھ بلاوقفہ کارروائی کر رہے ہیں۔
﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾
اور فتح صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے۔
