ہم آبنائے ہرمز پر مکمل طور پر مسلط ہیں، ایڈمرل سیاری

فوج کے کوآرڈینیشن ڈپٹی کمانڈر نے آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل تسلط پر تاکید کرتے ہوئے کہا: خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سپاہ کی بحریہ کے مکمل کنٹرول میں ہیں جبکہ بحیرہ عمان اور شمالی بحرِ ہند فوج کی بحریہ کے مکمل کنٹرول میں ہیں۔
خبر کا کوڈ: 6288
تاریخ اشاعت: 28 September 2026 - 19:45 - 19December 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے فوج کے چیف آف اسٹاف اور کوآرڈینیشن ڈپٹی کمانڈر ایڈمرل جنرل حبیب اللہ سیاری نے آبنائے ہرمز کی تازہ ترین صورتِ حال کے بارے میں کہا: آبنائے ہرمز کا مغربی حصہ، خود آبنائے ہرمز اور خلیج فارس سپاہ کی بحریہ کے مکمل کنٹرول میں ہیں جبکہ آبنائے ہرمز کا مشرقی حصہ اور شمالی بحرِ ہند فوج کی بحریہ کے مکمل کنٹرول میں ہیں۔

ایڈمرل سیاری

ایڈمرل سیاری نے مزید کہا: ہم بحیرہ عمان کے شمالی حصے اور آبنائے ہرمز کے مشرق میں پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کرتے ہیں اور کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ دوسری جانب ہمارے سپاہ کے بھائی بھی مضبوطی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ دشمن جو بھی بیان بازی کرے، وہ ایک الگ بات ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے۔

آجا کے کوآرڈینیشن ڈپٹی کمانڈر نے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی اعلیٰ جنگی تیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہر جنگ اپنے ساتھ کچھ اسباق لاتی ہے اور اہم بات یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اہلکار، خواہ وہ کمانڈ کے مختلف درجات سے تعلق رکھتے ہوں، سٹاف کے ارکان ہوں یا سپاہی، ان اسباق کو سمجھیں اور اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے انہیں بروئے کار لائیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہم نے اپنے حاصل شدہ اسباق کی نشاندہی کی، اپنی کمزوریوں کا تعین کیا اور ان کمزوریوں کو برطرف کیا ہے اور اب اگلے مراحل کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔ لہٰذا آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیار ہیں کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ہم نے اپنی کمزوریوں کو دور اور اپنی طاقتوں کو مزید مضبوط کیا ہے اور ہمارے اندر یہ صلاحیت موجود ہے کہ ہم خطرات کے مقابلے میں ڈٹ سکیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں