پاکستان، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

پاکستان میں جہاں دہشت گردی ہو رہی ہے وہیں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 656
تاریخ اشاعت: 06 March 2018 - 21:37 - 27May 2639

پاکستان، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک - افغان سرحدی علاقے کے قریب سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے سامنے سے فائرنگ کر دی تاہم مقابلے کے دوران چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں تکفیری دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی سکیورٹی فورسز اور شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہے اور اتوار کے روز کوئٹہ کے علی بھائی روڈ پر تکفیری دہشت گردوں کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک شیعہ نوجوان شہید ہوگیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً