16 October 2024

فرقوں اور گروہوں میں تقسیم کی پالیسی

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر فرقوں اور گروہوں میں تقسیم کی سازش ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۰۵
تاریخ اشاعت: 18:05 - March 11, 2018

فرقوں اورگروہوں میں تقسیم کی پالیسیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں ہونے والے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آج پاکستان پر خطرات منڈلا رہے ہیں، افغانستان، لیبیا اور دیگر ممالک کو فرقوں اور گروہوں کی بنیاد پرتقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے وقت امریکہ پاکستان کے ساتھ تھا اور آج امریکہ اور ہندوستان افغانستان میں ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تنگ نظرسوچ کے ساتھ اسلام کو مضبوط نہیں کیا جاسکتا،ہمیں بین الاقوامی حالات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر خطرات منڈلا رہے ہیں اور ملک اداروں کی جنگ میں پھنسا ہوا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں