16 October 2024

ایران اور پاکستان کے پارلیمانی اسپیکروں کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے مسائل سے نمٹنے میں دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۵
تاریخ اشاعت: 21:00 - January 15, 2018

ایران اور پاکستان کے پارلیمانی اسپیکروں کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے تہران میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات میں، جو او آئی سی کے رکن ملکوں کے پارلیمانی سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے تہران میں ہیں، کہا کہ تہران اور اسلام آباد نے درایت اور دانشمندی کے ساتھ دہشت گردی کے مختلف مسائل کا مقابلہ کیا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ امریکا اور صیہونی حکومت کے تفرقہ انگیز اقدامات کے مقابلے میں مضبوط اور شفاف موقف اپنائیں-

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے اقدامات میں تیزی آگئی ہے اور یہ دونوں نہیں چاہتے کہ علاقے میں امن قائم رہے-

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر ضروری ہے کہ اسلامی ممالک امریکا اور صیہونی حکومت کے اس قسم کے اقدامات کے مقابلے میں شفاف موقف اپنائیں-

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے بھی کہا کہ اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اتحاد کے ذریعے دشمنوں کے مقابلے میں ایک موقف اپنائیں کیونکہ دشمن طاقتیں اسلامی ملکوں میں اثر و رسوخ پیدا کر کے اختلاف اور تفرقہ ڈالنا چاہتی ہیں-

قابل ذکر ہے کہ او آئی سی کے رکن ملکوں کے پارلیمانی سربراہوں کا اجلاس منگل کو تہران میں شروع ہو گا-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں