اپ ڈیٹ: 26 January 2021 - 02:23
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اپنے نصف سے زائد خطرناک ہتھیار مشرق وسطی کے بعض ممالک کو فروخت کرکے خطے میں شر پھیلانے کا الزام ایران پر لگا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۵۹
تاریخ اشاعت: 12:17 - March 15, 2018

امریکا اپنے نصف سے زیادہ خطرناک ہتھیار مشرق وسطی پہنچا کر شر پھیلانے کا الزام ایران پر لگارہا ہے، ظریفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ اپنے نصف سے زائد خطرناک ہتھیار مشرق وسطی برآمد کرچکا ہے اور خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ایران کو ٹہراتا ہے۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ خطرناک ہتھیاروں کا ایک بڑا حصہ ایسے ممالک کو برآمد کیا گیا ہے جو نا تجربہ کار ہونے کے ساتھ ساتھ خطے میں جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی حکام ایران کو عدم استحکام کا ذمہ دار ٹہرا کر لوگوں کو فریب دینا چاہتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں