نواز شریف اور مریم کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس

پاکستان کی ایک اعلی عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو عدلیہ کے خلاف بیان دینے پر نوٹس جاری کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 760
تاریخ اشاعت: 15 March 2018 - 12:22 - 05June 2639

نواز شریف اور مریم کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابقل اہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں پندرہ مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے یہ حکم  اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کے بعد جاری کیا جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسانے سے باز نہیں آرہے ہیں۔

عدالت نے سیکریٹری پیمرا کو بھی مرکزی کیس میں فریق بنانے کی اجازت دیتے ہوئے پندرہ مارچ کو جواب طلب کر لیا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً