امریکی اسکولوں میں گن کلچرکی روک تھام کا بل منظور

امریکا میں درس گاہوں میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کا بل منظور کر لیا گیا جبکہ اسلحہ قوانین سخت کرنے سے متعلق طلبا اور متاثرہ خاندانوں کے مطالبات نظر انداز کردیئے گئے۔
خبر کا کوڈ: 770
تاریخ اشاعت: 15 March 2018 - 15:19 - 05June 2639

امریکی اسکولوں میں گن کلچرکی روک تھام کا بل منظورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق فلوریڈا اسکول میں فائرنگ کے بعد سے طلبا کی احتجاجی تحریک زور و شور سے جاری ہے، امریکا بھر میں طلبا نے کلاسز چھوڑ کر سڑکوں پر مظاہرے کیے۔

ایوان نمایندگان نے بھاری اکثریت سے اسکولوں میں تحفظ میں مدد کا بل منظور کرلیا جس کے تحت خطرات کم کرنے کے لیے سالانہ پانچ کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے جبکہ کانگریس اسلحہ کی آزادی کے خلاف قانون سازی سے گریز کرتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی معاشرے میں گن کلچر عام ہے اور اب تو اسکولوں میں بھی فائرنگ کے واقعات رونما ہونا شروع ہوئے جس کے بعد اسکولی طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً