دشمن اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا ہے کہ دشمن مختلف قسم کی سیاسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی سازشوں کے ذریعے ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 790
تاریخ اشاعت: 16 March 2018 - 22:19 - 06June 2639

دشمن اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، خطیب جمعہ تہرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے ایران پر مختلف طرح کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچایا جاسکے اس لئے دشمنوں کی ان سازشوں سے مکمل طور پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے ایران کی معنویت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی معنویت میں امن و سلامتی اور یکتا پرستی شامل ہے اور یہ اہم الہی نعمات میں سے ہیں۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے ملک کے معاشی مسائل پر بھی بھرپور توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
تہران کے خطبہ نماز جمعہ سے قبل تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن حجت الاسلام و المسلمین غلام رضا مصباحی مقدم نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب برپا کر کے استقلال و آزادی اور اسلامی جمہوریت کے اپنے اہم ترین مقاصد حاصل کئے ہیں اور دنیا کی کوئی بھی طاقت ایرانی عوام پر اپنے عزائم مسلط نہیں کرسکتی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً