مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی ایران کے شہر کرمانشاہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ سال نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کی عظیم قوم ہمیشہ سے اس خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کی بانی رہی ہے۔
صدر ایران نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ایران کے عوام کے سپوتوں اور محنتی سفارت کاروں نے عراق، شام اور لبنان کے عوام کے ساتھ مل کر خطے کے امن و استحکام میں مزید بہتری پیدا کی ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ نیا سال قومی پیداوار اور ایرانی مصنوعات کی حمایت اور روزگار کی فراہمی اور اقتصادی رونق کا سال ہو گا۔
صدر ایران نے اپنی سالانہ تقریر کے آغاز میں ایران کی عظیم قوم، بیرون ملک مقیم ایرانیوں اور نوروز منانے والی دیگر اقوام کو بھی نئے ہجری شمسی سال کی مبارک باد پیش کی۔