مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی ریاستوں ایلی نوئے اور پینسلوانیا میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے ترپن واقعات میں کم از کم نو افراد ہلاک اور پچّیس دیگر زخمی ہو گئے۔
اس طرح گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے دو سو چودہ واقعات میں انتالیس افراد ہلاک اور ایک سو سولہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ میں ہر سال فائرنگ کے رونما ہونے والے واقعات میں ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں پھر بھی اس ملک میں ہتھیاروں کے کنٹرول کے لئے کانگریس پر بڑی بڑی کمپنیوں کے مالکوں کے دباؤ کی وجہ سے کوئی قانون نہیں بنایا جا رہا ہے۔
پیغام کا اختتام/