اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں جشن نوروز کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی جشن نوروز کی تقریب منعقد کی گئی۔
خبر کا کوڈ: ۸۸۶
تاریخ اشاعت: 10:42 - March 24, 2018

پاکستان میں جشن نوروز کی تقریب کا انعقادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ایرانی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ جشن نوروز کی تقریب میں اسلام آباد میں متعین ان ملکوں کے سفیروں نے شرکت کی جہاں نوروز کا جشن منایا جاتا ہے۔

پاکستانی عوام اور پاکستان میں مقیم غیر ملکی سفارت کاروں نے جشن نوروز کی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ایران کے مختلف شہروں میں رائج نوروز کے نغمے اور ترانے بھی پیش کیے گئے ۔

تقریب میں حاضرین کے لئے ہفت سین دسترخوان بھی سجایا گیا تھا جس کے ساتھ لوگوں نے اپنی تصاویر بھی کھنچوائیں۔

اس موقع پر ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے عید نوروز اور آمد بہار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے عید نورز کو خوبصورت روایت اور قوموں کے درمیان تعلق کا ذریعہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عید نوروز صرف ایرانی قوم یا چند ملکوں کی عید نہیں ہے بلکہ سب کی عید ہے کیونکہ یہ عید پوری دنیا کے لیے تازگی اور خوشحالی کا پیغام لیکر آتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا میں تقریبا تین سوملین لوگ اکیس مارچ کو جشن نوروز مناتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں