مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں فریقین نے ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں خاص طور سے اقتصادی شعبے میں تعلقات اور تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے ایران اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر کمال خرازی نے اپنے دورہ کراچی میں بھی صوبے سندھ کے گورنر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صوبے سندھ کے گورنر نے اقتصادی شعبے سمیت ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
پیغام کا اختتام/