افغانستان، اسپیشل فورسز کا آپریشن، 30 طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان اسپیشل فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، نتیجے میں 30 طالبان شدت پسند ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 975
تاریخ اشاعت: 01 April 2018 - 19:33 - 22June 2639

افغانستان، اسپیشل فورسز کا آپریشن، 30 طالبان ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق قندھار پولیس چیف جنرل عبدالرازق کے مطابق، فورسز نے گزشتہ رات ضلع میوند میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا گیا، جبکہ فورسز نے سر بگھال کے علاقے میں طالبان کے کم از کم 10 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب افغان فورسز کے آپریشن کے حوالے سے طالبان یا کسی حکومت مخالف گروپ کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً