16 October 2024

ٹرمپ کے شیطانی فیصلے کے خلاف فلسطینی علاقوں میں یوم غضب

فلسطینیوں نے اس ہفتے بھی جمعے کو یوم غضب منایا اور بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی۔
خبر کا کوڈ: ۹۸
تاریخ اشاعت: 19:37 - January 20, 2018

ٹرمپ کے شیطانی فیصلے کے خلاف فلسطینی علاقوں میں یوم غضبمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے باشندوں نے جمعے کو شہر کی سڑکوں پر نکل کر بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی۔


مظاہرے میں شریک فلسطینیوں نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے- ہرجمعے کو غرب اردن اور غزہ میں یوم غضب منانے کا مقصد بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کے شیطانی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔


امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ چھے دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں اور امریکی سفارتحانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کریں گے۔

ٹرمپ کے اس اعلان کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی اور خاص طور پر فلسطینیوں نے اس پر شدید احتجاج کرکے تیسری تحریک انتفاضہ کا اعلان کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں