مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز صیہونی فوجیوں کی اس جارحیت میں درجنوں فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامت و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علا الدین بروجردی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت، امریکہ کی مرضی کے بغیر کسی جرم کا ارتکاب نہیں کر سکتی، کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر کے صیہونی حکومت کوجرائم کے ارتکاب کی مزید شہ دلائی ہے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے اس قتل عام نے ایک بار پھر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن اسرائیل ہے اور اس کی حمایت کرنے والے بھی صیہونیوں کے جرائم میں شریک ہیں۔
پیغام کا اختتام/