16 October 2024

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کی ایرانی رہنما سے ملاقات

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ ہمارا تعلق نظریاتی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۹۹۲
تاریخ اشاعت: 23:38 - April 02, 2018

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کی ایرانی رہنما سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹر سراج الحق نے لاہور میں سابق ایرانی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ سید کمال خرازی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ صرف سیاسی اور حکومتی نہیں بلکہ ہمارے تعلقات نظریاتی ہیں.

امیر جماعت اسلامی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی قوم اور حکومت ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا ایران کے ساتھ تعلق نظریاتی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات بیرونی دباؤ کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات پر منفی اثرات پڑتے ہیں مگر عوام کی سطح میں تعلقات اچھے رہتے ہیں.

اعلی پاکستانی سیاسی رہنما نے مقبوضہ فلسطین کی حالیہ تشویشناک صورتحال اور مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ہم فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ عالم اسلام کو چاہئے کہ ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف متحد ہو.جائے

اس ملاقات میں سید کمال خرازی نے پاک ایران تعلقات، مسئلہ افغانستان اور شام کی صورتحال پر روشنی ڈالی.

اعلی ایرانی سفارتکار جو کئی دنوں سے پاکستان کے دورے پر ہیں، اسلام آباد اور کراچی کے بعد گزشتہ روز لاہورکے دورے پر گئے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں