16 October 2024

اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے ترکی کا اعلان

فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف ترک صدر اسرائیل پر برس پڑے۔
خبر کا کوڈ: ۹۹۴
تاریخ اشاعت: 23:44 - April 02, 2018

اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے ترکی کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت پر ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں، اسرائیل کو دہشتگردوں سے واسطہ نہیں کیونکہ وہ خود ایک دہشتگرد ریاست ہے، مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق جو فیصلہ اسرائیل نے لیا اس کا جواب انہیں اقوام متحدہ میں مل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو کیمیائی ہتھیاروں کا حصول بند کرنا ہوگا، یہ ہتھیار ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، اسرائیل ایک قابض ریاست ہے، اس نے فلسطین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کو غزہ میں یوم الارض کے موقع پر فائرنگ کر کے سترہ فلسطینی مظاہرین کو شہید اور پندرہ سو سے زائد کو زخمی کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں