02 February 2025

امریکہ کے غلط فیصلے پر ایران کا ممکنہ رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اگر امریکہ نے غلط فیصلہ کیا تو ایران اس پر سخت رد عمل ظاہر کرے گا۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۸۴
تاریخ اشاعت: 19:53 - May 08, 2018

امریکہ کے غلط فیصلے پر ایران کا ممکنہ رد عملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اپنے مفادات کو مد نظر رکھ کر جوہری معاہدے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کا فیصلہ ایرانی عوام کی زندگی پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ جوہری معاہدے میں ایران کے مفادات کا خاص خیال رکھا جائے بصورت دیگر اگر امریکہ مختلف حیلے بہانے اور ہتھکنڈوں سے ایران پر اقتصادی دباو ڈالے تو اس صورت میں ایران کا رد عمل سخت ہوگا۔

ایران کے وزیر خارجہ  نے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی صورت میں کہا کہ ایران کے پاس بھی اس معاہدے سے نکلنے کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اب تک جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہے تاہم امریکہ نے اس کی پابندی نہیں کی جس سے امریکہ کا قابل اعتماد نہ ہونا ظاہر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی متعدد رپورٹوں میں تائید کی ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پرعمل کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں