امریکہ کو ایران کے ساتھ تعلقات سے متعلق ڈیکٹیٹ کرنے کی ضرورت نہیں: صدر موومنٹ

صدر موومنٹ نےکہا ہے کہ خطے میں امریکی پالیسی شکست کھاچکی ہے.
خبر کا کوڈ: 1458
تاریخ اشاعت: 23 May 2018 - 11:55 - 14August 2639

امریکہ کو ایران کے ساتھ تعلقات سے متعلق ڈیکٹیٹ کرنے کی ضرورت نہیں: صدر موومنٹمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عراق کے حالیہ انتخابات میں کامیاب سیاسی جماعت صدر موومنٹ نے کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات سے متعلق امریکی خواہشات اور بدمعاشی کو تسلیم نہیں کرے گی.

سید مقتدیٰ صدر کی قیادت میں صدر موومنٹ کے ترجمان ضیاء الاسدی نے المیادین چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات سے متعلق ہمیں ڈیکٹیٹ نہ کرے.

ضیاء الاسدی نے ایران کے حوالے سے امریکی حکام کے حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی، سماجی، سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات برقرار ہیں لہذا ہم اس حوالے سے دوسروں کے ڈیکٹیٹ کو قبول نہیں کریں گے.

صدر موومنٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے نزدیک امریکی خواہشات کی کوئی حیثیت نہیں ہے. عراق کی پالیسی ایک متوازن معیار کے تحت ہونی چاہئے جس میں عراقی مفادات کی حفاظت اور پڑوسی ممالک کے مفادات کا تحفظ شامل ہوں.

انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی پالیسی شکست کھاچکی ہے. اور آج امریکہ کی وجہ سے ہی خطہ شدید خطرات سے دوچار ہے.

صدر موومنٹ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی جماعت کے سربراہ سید مقتدیٰ صدر ہرگز یہ اجازت نہیں دیں گے کہ عراقی سرزمین کو ہمسایہ ممالک پر حملے کے لئے استعمال کیا جائے.

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً