16 October 2024

جوہری معاہدے کے بعد امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے تیسرے سال کی مناسبت سے کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد ثابت ہو گیا کہ امریکہ کسی بھی معاہدے کا پابند نہیں ہے اور اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ: ۱۸۴۷
تاریخ اشاعت: 23:02 - July 15, 2018

جوہری معاہدے کے بعد امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا: ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایران کو معلوم تھا کہ امریکہ اپنے وعدوں پر کاربند نہیں رہے گا اور اب امریکہ کے اتحادی بھی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ  امریکہ کسی بھی معاہدے کا پابند نہیں ہے اور اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدہ امریکی اقدامات اور خلاف ورزیوں کے باوجود سفارتی سطح پر کامیابی کے عنوان سے باقی ہے۔

واضح رہے کہ 14 جولائی 2015 کو ایران اور 1+5 کے مابین جوہری معاہدہ طے پایا لیکن امریکا نے 8 مئی 2018 کو یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں