مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں شکایت درج کرائی ہے جس میں امریکہ کو یکطرفہ پابندیوں کو دوبارہ عائد کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
ظریف نے ٹویٹر پر کہا کہ ایران سفارتکاری اور قانونی ذمہ داریوں کیلئے امریکہ کی نفرت کے مقابلے میں قانون کی عملداری کیلئے پرعزم ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ امریکہ کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی عادت کا مقابلہ کرنے کیلئے یہ ناگزیر ہے۔
پیغام کا اختتام/