اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یونان میں آتشزدگی اورہلاکتوں پر ایران کا اظہار افسوس

ایران نےیونان کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی سے 74 افراد کےہلاک اور سیکڑوں کے زخمی ہونے پر دکھ اور ھمدردی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۷۰
تاریخ اشاعت: 10:09 - July 25, 2018

یونان میں آتشزدگی اورہلاکتوں پر ایران کا اظہار افسوسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نےیونان کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی سے 74 افراد کےہلاک ہونے پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور ھمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یونان کے وزیراعظم الیکسس سپراس نے ملک کے جنگلات میں لگی آگ کو ایک دردناک المیہ قرار دیتے ہوئےکہا یونان ایک دردناک سانحہ کا سامنا کررہا ہے اور اپنے سب سے مشکل لمحات سے گزر رہا ہے ہم اس وقت کیسا محسوس کررہے ہیں اسے بیان کرنے کے لئے کوئی الفاظ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے نواحی علاقے میں واقع جنگلات میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پھیلتے پھیلتے جنگل سے باہر رہائشی علاقے تک پہنچ گئی، اس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ متعدد لوگوں کو جان بچانے کا موقع ہی نہ مل سکا اور وہ اپنے گھروں میں ہی زندہ جل گئے جب کہ بہت سی ہلاکتیں دم گھٹنے سے بھی ہوئیں۔

اب تک آتشزدگی سے 74افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔ شہر کے اسپتال لاشوں اور زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور قیامت کا سماں ہے۔ صرف ایک علاقے رافینا سے 26 لاشیں ملی ہیں۔ ہر آنکھ اشکبار ہے اور لوگ آگ میں لاپتہ ہونے والے اپنے پیاروں کی تلاش میں رو رہے ہیں۔ 100 سے زائد گھر اور عمارتیں جل کر مکمل طور پر خاکستر ہو چکے ہیں۔

متاثرہ علاقوں سے 700 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔  سیکڑوں فائر ٹینڈرز کے علاوہ طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکومت کے مطابق اب زیادہ تر علاقے میں آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں