عمان نے ایران اور امریکہ کے مابین ثالث بننے کا اعلان کردیا

عمان نے ایران اور امریکہ کے مابین ثالثی کا کردار ادا کرنےکے لئے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 2075
تاریخ اشاعت: 01 August 2018 - 10:54 - 23October 2639

عمان نے ایران اور امریکہ کے مابین ثالث بننے کا اعلان کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے کہا ہے کہ کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لئے آمادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں اپنے امریکی سفر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لئے آمادہ ہے۔

عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں  ایرانیوں کیطرف سے امریکیوں کے لئے کوئی پیغام نہیں لایا ہوں لیکن اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ گفتگو کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔

یوسف بن علوی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان لڑائی سے خطے میں تباہی پیدا ہوجائے گی لہذا گفتگو ہی مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً