16 October 2024

امریکی اداروں نے آگ پر قابو پانے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے عہدیداروں نے ریاست میں لگنے والی وسیع آگ پر قابو پانے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۸۷
تاریخ اشاعت: 22:04 - August 12, 2018

امریکی اداروں نے آگ پر قابو پانے میں ناکامی کا اعتراف کرلیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں محکمہ جاتی ہماہنگی کے قومی مرکز نے بتایا ہے کہ ملک بھر سے تیس ہزار فائرفائٹرز جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ایک سو چالیس امداری کارکن کیلی فورنیا میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مذکورہ امریکی ادارے کے مطابق آگ کے نتیجے میں کیلی فورنیا اور امریکہ کے دیگر علاقوں میں چھے سو اڑتالیس ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے ہوے جنگلات اور باغات جل کر راکھ ہوگئے ہیں

اس رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا کے علاوہ واشنگٹن ، نیو میکسیکو میں بھی آتش زدگی کے واقعات پیش آئے ہیں تاہم کیلی فورنیا کو انتہائی بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔

امریکہ بھر میں آتش زدگی کے واقعات  سو سے تجاوز کرگئے ہیں اور مزید چھے مقامات پر وسیع پیمانے پر آگ کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں