امریکہ قابل اعتماد نہیں : ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے جوہری معاہدے سے نکل کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ مذاکرات کے سلسلے میں قابل اعتماد نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: 2720
تاریخ اشاعت: 06 October 2018 - 12:59 - 27December 2639

امریکہ قابل اعتماد نہیں : ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے عالمی معاہدوں سے خارج ہوکر ثابت کردیا ہے کہ وہ مذاکرات کے سلسلے میں قابل اعتماد نہیں ہے اور ایران کو امریکہ کے ساتھ گفتگو کا کوئی شوق نہیں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے ایران اور یورپی ممالک کے مابین ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یورپی ممالک کو ایک موقع دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے سے امریکی انخلا کے نقصان کو پورا کریں۔

واضح رہے کہ امریکہ حال ہی میں ایران ، امریکہ معاہدے سے بھی نکل گیا اس لئے کہ عالمی عدالت نے اس معاہدے کی روشنی میں امریکہ کی ایران  پر اقتصادی پابندیوں کے خلاف حکم صادر کیا ، لہذا امریکہ نے معاہدہ توڑ دیا۔ امریکہ کے عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً