16 October 2024

پابندیوں کا مرحلہ بھی جلد پار ہو جائے گا، جنرل حاتمی

ایران کے وزیر دفاع نے ایران کی صورت حال کو پابندیوں سے قبل کی صورت حال سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم پابندیوں کا یہ مرحلہ بھی ماضی سے زیادہ بہتر طریقے سے تیزی کے ساتھ عبور کر لے گی۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۸۱
تاریخ اشاعت: 23:40 - November 20, 2018

پابندیوں کا مرحلہ بھی جلد پار ہو جائے گا، جنرل حاتمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انھوں نے منگل کو تہران مین اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی صورت حال پابندیوں سے قبل کی صورت حال سے کہیں زیادہ بہتر ہے، کہا کہ امریکہ دنیا کے مختلف ملکوں کو ایران کے خلاف متحد کرنا چاہتا تھا مگر وہ اپنے مقصد میں ناکام ہو گیا۔

ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر تنہا پڑ گیا ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جس طرح سے امریکی صدر ٹرمپ نے سلامتی کونسل میں ایران کی مذمت کرنے کی کوشش کی دنیا نے یہ بھی دیکھ لیا کہ کس طرح سے خود ٹرمپ کا مذاق بنا۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ملکی دانشوروں اور مقامی توانائی کی بنیاد پر ترقی و پیشرفت کی منازل طے کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں