میزائل سسٹم کے بارے میں امریکہ کو روس کا انتباہ

روس نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں امریکی میزائل تنصیبات روسی ہتھیاروں کی دسترس سے باہر نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ: 3212
تاریخ اشاعت: 17 December 2018 - 22:25 - 07March 2640

میزائل سسٹم کے بارے میں امریکہ کو روس کا انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، روس کے میزائل یونٹ کے کمانڈر جنرل سرگئی کاراکایف نے کہا ہے کہ مشرقی یورپ میں امریکہ کی میزائل تنصیبات روسی ہتھیاروں کی زد میں ہیں۔

اس سے قبل انھوں نے اعلان کیا تھا کہ مشرقی یورپ میں ایگیس میزائل سسٹم کی تعیناتی آئی این ایف معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اس سسٹم کو مئی دو ہزار سولہ میں رومانیہ کے ڈیویسیلو فوجی ٹھکانے میں فعال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی این ایف معاہدے سے امریکی علیحدگی کے فیصلے پر روس نے سخت انتباہ دیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں