اسرائیل نے شام کی جانب سے میزائل حملوں کا اعتراف کر لیا

اسرائیل نے شام کی جانب سے کئے جانے والے میزائل حملے کا اعتراف کر لیا۔
خبر کا کوڈ: 3301
تاریخ اشاعت: 29 December 2018 - 19:01 - 19March 2640

اسرائیل نے شام کی جانب سے میزائل حملوں کا اعتراف کر لیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی جانب سے داغا جانے والے میزائل پھٹنے سے زبردست دھماکے ہوئے ہیں اور کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی میں خلل واقع ہوا ہے۔

مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق پچھلے چھے ماہ کے دوران شام کی جانب سے داغا جانے والا ایسا دوسرا میزائل ہے جسے اسرائیل کا میزائل ڈیفینس سسٹم گرانے میں ناکام رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گزشتہ منگل کو شام میں کئی اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا تاہم شامی کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹوں نے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے پیشتر میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً