اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ایران مخالف عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۰۳
تاریخ اشاعت: 23:25 - January 23, 2019

امریکہ کے ایران مخالف عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے، صدر حسن روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کا مقصد صرف ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنا رہا ہے، کہا ہے کہ امریکی حکام کے ایران مخالف عزائم پورے نہیں ہو سکتے۔

انھوں نے کابینہ کے اجلاس میں ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے خلاف ہر قسم کی سازشوں کے باوجود امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں سے امریکی حکام کے مقاصد پورے نہیں ہوئے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ دشمن، ایرانی تیل کی برآمدات و فروخت کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ایران تیل کی برآمدات اور فروخت کے مختلف طریقوں پر غور کر رہا ہے اور ایران، امریکی پابندیوں کو ناکام بنا دے گا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: