اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عراقی پارلیمنٹ میں شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی یاد میں شاندارتقریب منعقد

عراق کی پارلیمنٹ میں اسلام اور مسلمانوں کے مایہ ناز کمانڈر میجر جنرل شہید سلیمانی اور ان کے عراقی ساتھی شہید ابو مہدی مہندس کی یاد میں شاندار تقریب منعقد ہوئی۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۱۴
تاریخ اشاعت: 20:50 - December 19, 2020

عراقی پارلیمنٹ میں شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی یاد میں شاندارتقریب منعقدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی پارلیمنٹ میں اسلام اور مسلمانوں کے مایہ ناز کمانڈر میجر جنرل شہید سلیمانی اور ان کے عراقی ساتھی شہید ابو مہدی مہندس کی یاد میں شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ امریکہ نے گذشتہ سال بغداد کے ایئر پورٹ  کے قریب ایک بزدلانہ حملے میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کو شہید کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں ہونے والی تقریب میں شہید سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے ساتھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گيا۔ عراق کی رضاکار فورس کے سربراہ فالح الفیاض نے اس تقریب میں شرکت کی۔ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی ، ڈپٹی اسپیکر حسن الکعبی اور عراقی کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ عمار حکیم بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ عراقی پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والے اس تقریب میں شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے جگہ جگہ فوٹو آویزاں کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کو امریکہ نے گذشتہ سال 3 جنوری کو بغداد ايئر پورٹ کے قریب ایک بزدلانہ حملے میں شہید کردیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں