اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
میجر جنرل باقری:

ایرانی فوج دشمن کی معمولی سی بھی غلطی کا انتہائي سخت جواب دے گي

ایران کی مسلح افواج کے سربراه نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے کی جانے والی معمولی سی غلطی کا بھی ایرانی فوج انتہائي دنداں شکن جواب دے گي۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۹۲
تاریخ اشاعت: 2:25 - January 06, 2021

ایرانی فوج دشمن کی معمولی سی بھی غلطی کا انتہائي سخت جواب دے گيمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل محمد باقری نے منگل کے روز فوج کی ڈرون مشقوں کے معائنہ کے دوران کہا کہ فوج کی نئی اور غیر معمولی کامیابیوں کی رونمائی کی گئي ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ڈرون طیاروں کے میدان میں ایک اعلی اور قابل قدر مقام پر پہنچ چکی ہیں اور ایران کی مسلح افواج کے ڈرون طیاروں کی مشقوں اور اسی طرح کی دیگر فوجی مشقوں سے، جو حالیہ دنوں میں خلیج فارس میں کی گئی ہیں، پتہ چلتا کہ ایران کی فوج ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

میجر جنرل باقری نے مغربی ایشیا کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکہ کی دہشت گرد اور مجرم فوج کی جانب سے خطے میں کچھ سرگرمیاں انجام دی گئیں اور اس کا مقصد طاقت کا مظاہرہ کرنا اور خوف پیدا کرنا تھا۔

انھوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف جارحیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن وہ ہر خطرے اور چیلنج کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ مسلح افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور اگر دشمن نے معمولی سی بھی غلطی کی تو یقینی طور پر ایرانی فوج کا جواب انتہائي سخت ہوگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں